• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ٹی وی پر آزاد کشمیر کا غلط نقشہ نشر کرنے والے افراد کے خلاف اقدام سے گریز

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر) سر کاری ٹی وی کی تحقیقاتی کمیٹی کی تحقیقات اور واضع نتیجے کے باوجود وزارت اطلاعاتو نشریات، پاکستان اور آزاد جمو ںو کشمیر کا غلط نقشہ نشر کرنے والے زمے دار افراد کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہیں،پاکستان سر کاری ٹیلی وژن نے اپنے پروگرام نقتہ امتیاز میں 28 اکتوبر 2019 سے 5 جون 2020 اور6 جون 2020 کو غلط نقشہ نشرکیا جس کے بعد وزارت اطلاعات و نشریات نے انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی سربراہ شہیرہ شاہد تھیں اور مینیجنگ ڈاریکٹر عامر منظور،ڈپٹی ڈاریکٹر جنرل وزارت اطلاعات ونشریات عاصم خچی،اور عمران ایوب شامل تھے انکوائری کمیٹی نے تمام متعلقہ افراد کے بیانات لئیے ،جس کے بعد ڈاریکٹر کونٹینٹ اینڈ مارکیٹنگ ،چیف آف نیوز اینڈ کرنٹ افئیرز، کنٹرولرکرنٹ افیئرزپروڈیوسر پروگرام نقتہ امتیاز اور ڈپٹی کنٹرولر کرنٹ افیئرزکو زمے دار ٹھہرایا گیا تھا تاہم کمیٹی کی واضع رپورٹ کے بعد افسران کوئی بھی اقدام اٹھانےسے گریزاں ہیں۔

تازہ ترین