• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترجمان عبدﷲ عبدﷲ کا پاکستان کے خیر مقدمی کلمات پر اظہار تشکر

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) افغانستان کی قومی مصالحتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبدﷲ عبدﷲ کے ترجمان ڈاکٹر مجیب رحیمی نے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق کے خیر مقدمی کلمات پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اتنے اچھے الفاظ میں خوش آمدید کہنے پر حکومت پاکستان اور سفیر محمد صادق کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سے ڈاکٹر عبدﷲ عبدﷲ کو دورہ کی دعوت اور میزبانی کا شرف بخشنے پر ان کے ممنون ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ دورہ انتہائی کامیاب رہے گا۔ انہوں نے ترجمان وزارت خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی طرف سے خیر مقدم کا بھی شکریہ ادا کیا۔ دریں اثنا ڈاکٹر مجیب رحیمی کے مطابق ڈاکٹر عبدﷲ عبدﷲ نے دوحہ میں موجود افغان مذاکراتی کمیٹی کے ارکان سے بھی مشاورت کی۔

تازہ ترین