• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوری آباد وین حادثے کاسبب بننے والی گاڑی کاسراغ،جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی

نوری آباد وین حادثے کاسبب بننے والی گاڑی کاسراغ،جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی


کراچی(جنگ نیوز) نوری آباد پروین سے ٹکرانے والی گاڑی کا سراغ لگا لیاگیا،حادثے کاسبب بننےوالی گاڑی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پرآگئی،ٹی وی رپورٹ کے مطابق نوری آباد پر ٹریفک حادثے کاسبب بننےوالی گاڑی کراچی میں داخل ہوئی ،واضح رہے کہ سفیدکار کابونٹ اڑکرمسافروین سے ٹکرایا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کی ذمہ دار گاڑی کراچی کے علاقے نیپا پل کے قریب بھی دیکھی گئی۔دوسری جانب ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال کے برنس سینٹر منتقل کیا گیا تھا جہاں مزید دو زخمی دم توڑ گئے تھے، مزید دو افراد کی ہلاکت کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔حادثے کا شکار ہونے والی وین میں کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 5 افراد بھی جاں بحق ہوئے۔اہلخانہ کے مطابق کراچی حیدر آباد موٹر وے پر حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک شخص کے بھائی راشد خان نے بتایا کہ میتیں لینے میں پریشانی کا سامنا ہے۔

تازہ ترین