• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ اے کا مریڑ تا جھنڈا چیچی پودے لگانے کا فیصلہ

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) نے مریڑ تا جھنڈا چیچی گرین بیلٹس میں پلانٹیشن کے ساتھ ساتھ بیوٹیفیکیشن کا فیصلہ کیا ہے ۔ گزشتہ روز ڈی جی پی ایچ اے شفقت رضا نے واپڈا حکام اور پی ایچ اے عملہ کے ہمراہ متعلقہ سائٹ کا دورہ کیا اور یہاں پودے اور موسمی پھول لگانے کے حوالے سے جگہ کا جائزہ لیا۔ ڈی جی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی شہر سے ملحقہ کینٹ کی سڑکوں کی گرینری پر بھی توجہ دے رہے ہیں تاکہ شہریوں کو ایک اچھا ماحول مل سکے ۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں جہاں بھی خالی جگہ ملتی جائے گی وہاں پودے لگائے جائیں گے۔
تازہ ترین