• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی سی پی او لاہور کی پروموشن سے متعلق درخواستیں خارج

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سول سرونٹ پروموشن رولز 2019 کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سی سی پی او لاہور عمر شیخ سمیت دیگر بیوروکریٹس کی پروموشن سے متعلق درخواستیں خارج کرنے کا فیصلہ سنادیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق سول سرونٹ پروموشن رولز 2019 درست انداز میں فریم کیے گئے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سینٹرل سلیکشن بورڈکی پروموشن سے متعلق سفارشات غیرجانبدارانہ اور غیر متعصب ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل عدنان رندھاوا نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ 

تازہ ترین