• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی سلنڈر کے استعمال پر پابندی عائد



محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی سلنڈر کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے اس حوالے سے آئی جی پولیس اور تمام کمشنرز کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ہے۔

خط میں تمام متعلقہ افسران کو ایل پی جی سے متعلق حکمنامے پر فوری عمل کی ہدایت کی گئی ہے۔


سندھ حکومت نے ایل پی جی سلنڈر پر پابندی کے احکامات نوری آباد سانحے کے بعد جاری کیے ہیں۔

چند روز قبل کراچی، حیدرآباد موٹروے پر نوری آباد کے قریب وین حادثے میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، واقعے کا مقدمہ مقامی تھانے میں درج کیا گیا۔

مقدمے میں زیر حراست زخمی وین ڈرائیور اور نامعلوم کار ڈرائیور کو نامزد کیا گیا ہے۔

تازہ ترین