• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ میں معاہدہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) اور ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ نے صنعت کے نمایاں مینجڈ سیکورٹی سلوشن کے ساتھ فیزیکل اور ورچوئل ڈیٹا سینٹر (VDC) ہوسٹنگ سروسز فراہم کرنے کیلئے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ ضرار ہاشم خان، چیف بزنس سروسز آفیسر، پی ٹی سی ایل اور خرم گل آغا، چیف انفارمیشن آفیسر اینڈ آپریشنز سپورٹ، ٹیلی نار مائیکرفنانس بینک نے حال ہی میں کراچی میں پی ٹی سی ایل کے زونل آفس میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں معاہدے پر دستخط کیے۔عمر فاروقی، جنرل منیجر، ڈیجیٹل سروسز سیلز، پی ٹی سی ایل،جاوید شیر علی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، آئی ٹی پلاننگ اینڈ آرکیٹیکچر، ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک اور ندیم اشفاق، ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کے علاوہ سینئر عہدیدار ان اس موقع پر موجود تھے۔ پی ٹی سی ایل ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کو جدید ترین ڈیٹا سینٹرفراہم کررہا ہے جو جدید انفرااسٹرکچر، مینجڈ سیکورٹی اور ڈی ڈی او ایس (DDoS) فلٹرنگ سلوشن سے لیس ہے۔ دستخطی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضرار ہاشم خان، چیف بزنس سروسز آفیسر، پی ٹی سی ایل نے کہا ٹیلی نار مائیکرفنانس بینک کی بزنس ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ان کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کر کے ہمیں خوشی ہے۔ پی ٹی سی ایل بحیثیت قومی ادارہ وزیراعظم کے ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کی حمایت کیلئے ملک بھر میں ڈیجیٹلا ئزیشن کیلئے کی جانی والی کوششوں میں قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔ اس طرح کی شراکت داری سے پی ٹی سی ایل کارپوریٹ سیکٹر کو جدید اور محفوظ سلوشنز کی فراہمی اور ٹیلی کام انفراسٹرکچر کی ترقی میں اپنا اہم کردار جاری رکھے گا جو ملک کی مجموعی معاشی ترقی کیلئے معاون ثابت ہوگا۔

تازہ ترین