• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھر، روایتی سبزیوں وپھلوں کی فروخت کے لئے منفرد خیمہ منڈی

مٹھی (اے پی پی) تھر کے باسیوں نے پہلی بارخیمہ منڈی قائم کرکے علاقے کی روایتی سبزیاں اورپھل فروخت کرنا شروع کردیئے ہیں جو ملک میں اپنی طرز کی منفرد منڈی ہے۔تھر کے راستوں پر بجلی‘ گیس اور عمارات کے بغیر قائم یہ خیمہ منڈی سیاحوں کی توجہ اور خریداری کا اہم مرکز بنی ہوئی ہے۔ جومٹھی شہر کے نزد نکوٹ بدین بائی پاس روڈ پھانگاریو سٹاپ پر قائم کی گئی ہے۔ مارکیٹ سے روزانہ تھر گھومنے والے سیاح اپنے لیے مقامی روایتی سبزیاں کھمبی‘ للر‘ چبھڑ‘ گدریون‘ چانھیون‘ ریبھڑیوں‘ میھا‘ پپون‘ کوڈھیر اور گوار خرید کر لے جاتے ہیں۔ مالوند لوگ کھمبی‘ مریئڑو‘ للر‘ چبھڑ‘ گدریون‘ چانھیون‘ ریبھریوں“ میھا‘ پپون‘ کوڈھیر اور گوار دکانوں پر فروخت کرتے ہیں۔ تھرکی معروف کھمبھیاں صحرائی میدان میں پیدا ہوتی ہیں۔
تازہ ترین