• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ ،انٹر بینک میں ڈالر 5پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 10پیسے سستا ہو گیا ،فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 5پیسے گھٹ گئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 165.90سے کم ہو کر 165.85 روپے ہو گئی اور قیمت فروخت 166.10روپے سے کم ہو کر 166.05روپے ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں 10پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 166.00روپے سے گھٹ کر 165.90روپے اور قیمت فروخت 166.30سے گھٹ کر 166.20روپے ہو گئی ، برطانوی پاونڈ کی قیمت میں بھی ایک روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 213.00سے کم ہو کر 212.00 روپے اور قیمت فروخت 215.00سے کم ہو کر 214.00روپے ہو گئی،تاہم یورو کی قیمت میں 75پیسے کے اضافے کے بعد 192.75 روپے اور 194.75 روپے ہو گئی۔
تازہ ترین