آپ آف لائن ہیں
اتوار7؍ ربیع الاوّل1442ھ 25؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

نعمان اعجاز کا شاعر راحت اندوری کو خراج عقیدت

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکار نعمان اعجاز نے اُردو کے معروف شاعر راحت اندوری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اُن کے لیے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔انسٹاگرام پر اداکار نعمان اعجاز نے اپنی ایک فوٹو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک ضعیف شخص کے روپ میں دکھائی دے رہے ہیں، اُن کی سیاہ و سفید رنگ کی لمبی سی داڑھی بھی ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کردہ اپنی تصویر کے ساتھ کیپشن میں اداکار نے اردو کے معروف شاعر اور گیت نگار راحت اندوری کا ایک شعر لکھا کہ فیصلہ چاہے کچھ بھی ہو، ہمیں منظور ہونا چاہئے، جنگ ہو یا عشق بھرپور ہونا چاہئے۔اس شعر کےساتھ ہی نعمان اعجاز نے راحت اندوری کا نام لکھا اور اُن کی روح کے سکون کے لیے دعا کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے مزید لکھا کہ ’خود اعتماد ی سے بہتر کوئی میک اپ نہیں ہے۔

دل لگی سے مزید