• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس،ہائیڈروجن کی پیداوار کیلئے پلانٹ لگانے کا فیصلہ

پیرس ( آن لائن ) فرانس کی ایک نئی کمپنی نے علاقائی حکومت کی اعانت سے ہائیڈروجن کا ایسا پیداواری پلانٹ تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے ناپسندیدہ گیسوں کے اخراج کی شرح صفر ہو گی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز مغربی فرانس کے شہر نانتیسمیں پریس کانفرنس میں اس منصوبے کا اعلان کیا گیا۔لائف نامی اس نئی کمپنی کا کہنا ہے کہ ہوا سے بجلی بنانے والے ایک قریبی فارم کی فراہم کردہ بجلی استعمال کر کے سمندری پانی سے ہائیڈروجن پیدا کی جائے گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ قابلِ تجدید توانائی کو مکمل طور پر استعمال کرنے کے لئے یہ یورپ میں ہائیڈروجن کا پہلا پلانٹ ہو گا۔ توقع ہے کہ مذکورہ پلانٹ آئندہ سال مئی سے پیداواری عمل شروع کر دے گا جس سے یومیہ ایک ٹن کی پیداوار علاقے میں چلنے والی ہائیڈروجن بسوں کو فراہم کی جائے گی۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں ہائیڈروجن سے چلنے والی ایسی گاڑیاں اور طیارے بنائے جا رہے ہیں جن سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج نہیں ہو تا۔
تازہ ترین