• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائٹالٹی بلاسٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز کل کھیلے جائیں گے

لندن (اے پی پی) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری وائٹالٹی بلاسٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے۔ ٹورنامنٹ کے چاروں کوارٹر فائنل میچز یکم اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ سسیکس، لنکا شائر، گلوسٹر شائر، نارتھمپٹن شائر، سرے، کینٹ، نوٹنگھم شائر اورلیسٹر شائر کی ٹیمیں کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ کی ہیں۔ پہلے کوارٹر فائنل میچ میں نوٹنگھم شائر اور لیسٹر شائر کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، دوسرا کوارٹر فائنل میچ سرے اور کینٹ کے درمیان کھیلا جائے گا، تیسرا کوارٹر فائنل گلوسٹر شائر اور نارتھمپٹن شائر کے درمیان ہوگا جبکہ چوتھے کوارٹر فائنل میچ میں نوٹنگھم شائر اور لیسٹر شائر کی ٹیمیں پنجہ آزما ہوں گی۔ ٹورنامنٹ میں 18 ٹیموں نے شرکت کی تھی جن کو تین نارتھ، سینٹرل اور ساؤتھ گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا۔ دفاعی چیمپئن اےسیکس کی ٹیم پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہو چکی ہے۔ ٹورنامنٹ کے چاروں کوارٹر فائنلز یکم اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ دونوں سیمی فائنلز اور فائنل میچ 3 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
تازہ ترین