• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فہیم اشرف فٹنس مسائل کے باعث قومی ٹی20 سے باہر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فاسٹ بولر فہیم اشرف فٹنس مسائل کے باعث قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ سنٹرل پنجاب فرسٹ الیون میں ان کی جگہ علی شان کو شامل کیا گیا ہے۔ ٹیم ناردرن نے عماد وسیم کے متبادل کے طور پر محمد اسماعیل کو شامل کیا ہے۔ سندھ کی ٹیم میں انجری کا شکار رومان رئیس کے متبادل غلام مدثر ہوں گے ۔ بلوچستان سیکنڈ الیون میں سمیع اسلم کی جگہ عظیم گھمن ، سندھ فرسٹ الیون میںغلام مدثر کی جگہ تابش خان جبکہ احسن بیگ کو سدرن پنجاب میں محمد عرفان کے متبادل کے طور پر شامل کر لیا گیا ہے۔

تازہ ترین