• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2011 ورلڈ کپ سیمی فائنل میں کوئی بیٹسمین نہیں چلا، شاہد آفریدی

2011 ورلڈ کپ سیمی فائنل میں کوئی بیٹسمین نہیں چلا، شاہد آفریدی 


کراچی (اسٹاف رپورٹر)2011کے ورلڈ کپ میں پاکستان کی کپتانی کرنے والے شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کی ناکامی کی وجہ بیٹنگ کا نہ چلنا تھا۔ مجھ سمیت کوئی بیٹسمین ہدف کے تعاقب کا پریشر برداشت نہ کرسکا۔ کسی بھی فرد واحد کو شکست کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا۔ منگل کو سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غیر ملکی اخبار نے میرا بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر دیا ہے۔ قبل ازیں شاہد آفریدی نے عرب ٹی وی کو انٹر ویو میں کہا تھا کہ مصباح الحق کی سست بیٹنگ کی وجہ سے پاکستان نے ورلڈ کپ میں اچھا موقع گنوا دیا۔حالانکہ ضرورت تھی کہ اسکور بورڈ چلتا رہے ۔ انہوں نے کہا کہ باب وولمر کامیاب کوچ اس لئے تھے کیوں کہ وہ سیاست میں نہیں پڑتے تھے، انہیں معلوم تھا کہ کس کھلاڑی کو کس طرح ہینڈل کرنا ہے۔

تازہ ترین