• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متبادل انرجی بورڈ، غیر قانونی تعیناتی کیس میں سابق وفاقی سیکرٹری کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) احتساب عدالت کے جج محمداعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیراعظم وغیرہ کے خلاف متبادل انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ میں غیر قانونی تعیناتی کیخلاف کیس میں شریک ملزم کی بریت درخواست پر دلائل طلب کرلئے گئے، منگل کو سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاویدکے علاوہ ریفرنس میں شریک ملزمان یوسف میمن، غلام نبی، عمر فاروق، بشارت حسین، لیاقت علی جتوئی عدالت روبرو پیش ہوئے،اس موقع پرریفرنس میں شریک ملزم اسماعیل قریشی کی بریت کی درخواست میں مزید دستاویزات عدالت میں جمع کرائی گئیں،عدالت نے آئندہ سماعت پر اسماعیل قریشی کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرتے ہوئےکیس کی سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
تازہ ترین