• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیول چیف کاائیر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ائیر چیف مارشل سےملاقات

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاک بحریہ کے سربراہ نے وطن کے دفاع کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے پاک فضائیہ کے شہداء کو سلام پیش کیا۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیاجہاں ان کی آمد پر سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ان کا استقبال کیا اور پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ نیول چیف نے وطن کے دفاع کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
تازہ ترین