• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشال قتل کیس ، دلائل مکمل، پشا ور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

پشاور(نمائندہ جنگ)پشاور ہائیکورٹ نے مشال قتل کیس میں دوطرفہ دلائل مکمل ہونے پر دائر اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ پشاور ہائیکورٹ میں مشال قتل کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت گزشتہ روزبھی جاری رہی۔کیس کی سماعت جسٹس جسٹس لال جان خٹک اور جسٹس سید عتیق شاہ پرمشتمل دورکنی بنچ نے کی۔ خیبر پختونخوا حکومت اور مشال کے والد نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپلیں دائر کی تھی ۔ ملزمان کی جانب سے بھی فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کی گئی تھیں۔
تازہ ترین