• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹرول لائن، بلااشتعال بھارتی فائرنگ،جوان سمیت 2 شہید، پاکستان کی جوابی کارروائی، دشمن کاجانی و مالی نقصان

کنٹرول لائن، بلااشتعال بھارتی فائرنگ،جوان سمیت 2 شہید


اسلام آباد (اے پی پی، جنگ نیوز) بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پاک فوج کا سپاہی اور 15 سالہ نوجوان شہید ہو گئے، خاتون سمیت چار شہری زخمی بھی ہوئے۔

پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، بھارتی پوسٹوں پر بھاری مالی اور جانی نقصان ہونے کی اطلاعات۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر بروہ اور تندار سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کرکے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں بروہ گاؤں کا رہائشی 15 سالہ نوجوان شہید ہوگیا۔

تندار سیکٹر میں کرتان گاؤں کی ایک خاتون اور 80 سالہ بزرگ سمیت چار شہری زخمی ہو گئے۔ 

پاکستانی فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جہاں سے فائرنگ کی گئی تھی۔

تازہ ترین