• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کارکردگی بہتر بنائیں، ڈپٹی کمشنر

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر ) انوار الحق کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا اجلاس ہوا جس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ہر صورت اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں۔ ناقص کارکردگی کے حامل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے خلاف سخت کاروائی ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کا اولین مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے جس کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کو چیک کیا جائے گا ۔مصنوعی مہنگائی کا بازار گرم کرنے والے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی یقینی بنا ئی جائے۔
تازہ ترین