• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

24سب انسپکٹرز کی انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی،51اہلکاروں کے تبادلے

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادمحمد عامر ذوالفقار خان نے وفاقی پولیس کے 24 سب انسپکٹرز کوگریڈ 14 سے گریڈ 16 میں انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دے دی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ترقی پانے والوں میں سہیل احمد اعوان،محمد یوسف،حبیب الرحمان ، نور الاسلام ،کیانی زمان ، محمد اشرف ، یاسین علی،ظل حسین ،عمر خان،منجارہ خان،محمد ارشد ،محمد ریاض ،محمد یوسف ،غلام نبی ،محمد فیروز ،محمد ایوب اعوان ، محمد اشرف ،غضنفر علی ،محمد اقبال ، شفقت محمود ،خالد محمود ،عطا اللہ خان ، معشوق علی اور راشد احمد شامل ہیں۔ دریں اثناءوفاقی پولیس کے 13 ماتحت افسروں سمیت 51 اہلکاروں کے تبا دلے کر دیئے گئے،جن میں ایک انسپکٹر، چار سب انسپکٹر, آٹھ اسسٹنٹ انسپکٹر ،6 حوالدار اور 34 کانسٹیبل شامل ہے۔
تازہ ترین