• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پبلک پراسیکوٹرزکاتربیتی پروگرام ختم

لاہور ( وقائع نگار خصوصی )پبلک پراسکیوٹرز کی استعداد کار میں بہتری کے لئے ایک روزہ تربیتی پروگرام اختتام پذیر ہوگیا ۔ سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن پنجاب ندیم سرور اختتامی سیشن کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے تربیتی پروگرام کے نتائج پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کی بروقت فراہمی میں پراسیکیوٹرز کا کردار کلیدی نوعیت کا ہے۔ انہوں نے پراسیکیوٹرز کو ہدایت کی کہ وہ جدید خطوط پر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا عمل جاری رکھی ۔
تازہ ترین