• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل پی جی سلنڈر کی غیرقانونی فلنگ کیخلاف کریک ڈاون کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے صوبہ میں ایل پی جی سلنڈرز کے بڑھتے ہوئے حادثات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے،اس ضمن میں صوبائی حکومت کی جانب سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ایکشن لینے کا مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے ،اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ایل پی جی سلنڈر کی غیر قانونی فلنگ کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاون کا حکم دے دیا ہے اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور سول ڈیفنس افسران کو ہدایت کی ہے غیرقانونی کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں اور غیر معیاری ایل پی جی سلنڈرز اور فلنگ کا سامان قبضے میں لے لیا جائے۔انہوں نے کہا ہے کہ غیر معیاری ایل پی جی سلنڈرز استعمال کرنیوالی گاڑیوں کے مالکان کے خلاف بھی کاروائی کی جائے اور گاڑیوں میں نصب تمام غیر قانونی سلنڈرز اتار لئے جائیں۔اس کے علاوہ غیر معیاری سلنڈرز بنانے اور فروخت کرنیوالوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے،ڈپٹی کمشنر نے پٹرولیم مصنوعات میں ملاوٹ کرنیوالوں کے خلاف بھی کاروائی کی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین