• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ:نیب کیخلاف شیرعلی گورچانی کی درخواست کی سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس انوارالحق پنوں پر مشتمل بینچ نے سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی کے خلاف نیب کارروائی روکنے کے لئے دائر درخواست پر سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ فاضل عدالت کو نیب کے وکیل نے آگاہ کیا کہ شیر علی گورچانی اثاثوں کا جواز پیش کرنے میں ناکام ہیں جبکہ ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کا تعلق اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن سے ہے ان کے خلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔
تازہ ترین