• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقرباء پروری منظور نہیں،پارٹی کو تماشہ نہیں بننے دینگے،سینئرورکرز پی ٹی آئی

ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئرورکرز یوسف ڈمرا، جواد امین قریشی، بابر کھوکھر، نسیم خان، یاسر بلوچ، نادر نواز خان، ڈاکٹر عارف ہانس اور عارف لودھی نے کہا ہے کہ اقرباء پروری اور پسند و ناپسند کی بنیاد پر ایک ہی حلقہ سے پارٹی میں تنظیم سازی و سرکاری تقرریاں کسی صورت منظور نہیں،پارٹی کو مزید تماشہ نہیں بننے دینگے۔ان خیالات کا اظہار خصوصی مشاورتی اجلاس میں کیا۔ جنوبی پنجاب بالخصوص ملتان کے عوام نے تحریک انصاف پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا لیکن عوامی شکایات کا ازالہ نہیں ہورہا اور پارٹی کی بدنامی میں اضافہ ہورہا  ہے۔
تازہ ترین