• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملازمین کے حقوق کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،ورکرز فیڈریشن

پشاور (لیڈی رپورٹر )صدر آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن ملک محمد نوید اعوان نے کہا ہے کہ ڈبلیو ایس ایس پی ملازمین کے حقوق حاصل کرنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور جہاں کہیں بھی انکو مشکلات درپیش آئیں گی اس کے حل کیلئے بھر پور آواز اٹھائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ٹرانسپورٹ اڈہ زون بی کے ڈرائیوروں اور فلروں کے ایر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ا س موقع پر مقررین نے کہا کہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر سید ظفر علی شاہ تمام ڈبلیو ایس ایس پی ملازمین کو سردی کیلئے وردی اور سیفٹی اوزار فراہم کرے اور ڈبلیو ایس ایس پی میں تمام ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو بھرتی کیا جائے ۔
تازہ ترین