• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی اے خیبر ٹیچنگ ہسپتال کی نو منتخب کابینہ کا اجلاس

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (پی ڈی اے) خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور کی نو منتخب کابینہ کا پہلا اجلاس ڈاکٹر مدثر آفریدی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔جس میں کابینہ کے ارکان کے علاوہ پی ڈی اے خیبر پختونخوا کے صد ڈاکٹر زبیر محسود نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ہسپتالوں میں ٹرینی ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافے ، کثیر تعداد میں ڈاکٹرز کی ای او ایل کے التواء،آر ٹی ایم سی رجسٹریشن میں توسیع اور دیگر امورپر بحث کی گئی۔ ڈاکٹر مدثر آفریدی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس امر کا اعادہ کیا کہ پی ڈی اے ، پاکستان میڈیکل کونسل اور اس سے جڑے مسائل پر خاموش نہیں رہے گی اور نہ ہی مستقبل کے ڈاکٹرز کو ظالمانہ قوانین کا نشانہ بننے دے گی۔مرکزی صدر ڈاکٹر زبیر محسود نے نو منتخب کابینہ کو مبارک باد دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پی ڈی اے ڈاکٹرز کے حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی اور کسی قسم کی قربانی سے گریز نہیں کرے گی۔
تازہ ترین