• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فقیر بابا میں تعمیراتی کام محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی سست روی کی نظر

پشاور (لیڈی رپورٹر )پشاور کے نواحی علاقہ سفید سنگ فقیر بابا میں جاری تعمیراتی کام ایک بار پھر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی سست روی کی نظرہوگیا ہے ، ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر چلا گیاجبکہ تعمیر کئے گئے نالوں کے سائیڈ والز میں بھی دراڑیں پڑگئی ہیں جس کے باعث نالیوں کا گندا پانی گلیوں میں بہنے لگا، علاقہ مکینوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ تقریباً ایک ماہ قبل فقیر بابا کے علاقہ میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی جانب سے سڑک کی تعمیر اور نالوں کے سائیڈ والز کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا تاہم اس میں ناقص مٹیریل کے استعمال اورقواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا جس پر سی اینڈ ڈبلیوں حکام نے نوٹس لیکر کام دوبارہ شروع کروادیا تھا تاہم اس کے بعد ٹھیکیدار باقی ماندہ کام ادھورا چھوڑ کر چلاگیا جس کے باعث نالوں کا گندا پانی گلیوں میں جمع ہوگیا جس کی وجہ سے ان کا گزرنا محال ہوگیا ہے۔ بصورت دیگر سخت احتجاج کریں گے۔
تازہ ترین