• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نرسری کے بچوں کو زہر دینے والی ٹیچر کو موت کی سزا

چینی عدالت نے نرسری کلاس کے بچوں کو انتقامی کارروائی کے دوران زہر دینے والی خاتون ٹیچر کو موت کی سزا دے دی۔

چین کے شہر جیژو میں ایک خاتون ٹیچر کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب نرسری کلاس میں پڑھنے والے تمام بچوں کی حالت اچانک تشویشناک ہوگئی تھی۔

عدالت نے خاتون ٹیچر کی جانب سے نرسری کلاس کے بچوں کو زہر دینے کے عمل کو انتہائی سفاک و وحشیانہ قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنا دی۔

پولیس نے عدالت میں بیان دیا کہ خاتون ٹیچر نے دوسری ٹیچر سے بدلہ لینے کےلیے اس کی کلاس کے بچوں کے ناشتے میں سوڈیم نایٹریٹ ملایا تھا، جس کے باعث بچوں کو قے کی شکایت ہوئی اور کچھ بچے بے ہوش ہوگئے۔

تازہ ترین