• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کی ریٹائرڈ سینئر فوجی افسروں سے سیکورٹی صورتحال پر مشاورت

آرمی چیف کی ریٹائرڈ سینئر فوجی افسروں سے سیکورٹی صورتحال پر مشاورت


کراچی (جنگ نیوز) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے پہلے پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) لانگ کورس کے ریٹائرڈ فوجی افسران نے ملاقات کی ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں سابق فوجی افسران نے سیکورٹی صورت حال سمیت افواج پاکستان کو درپیش چیلنجز پر گفتگو کی۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سینئر افسران کی بطور لیڈر قربانیوں کو سراہا۔

دوسری جانب موجودہ نیول چیف ظفر محمود عباسی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا الوداعی دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ظفر محمود عباسی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، اس موقع پر آرمی چیف نے پاک نیوی میں طویل عرصے تک خدمات سرانجام دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین