• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پبلک اکائونٹس کمیٹی،PSL ون اور ٹو میں 2.70ارب کی بے ضابطگیاں،آڈٹ رپورٹ



اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پارلیمانی پبلک اکائونٹس کمیٹی میں انکشاف ہو اہے کہ پی ایس ایل کی فرنچائزز کم قیمت پر نیلام کرنے سے پی سی بی کو 11 لاکھ ڈالر سالانہ کا نقصان ہوا،اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی فرنچائز کم قیمت پر نیلام کی گئیں.

پی ایس ایل ون اور ٹو میں 2 ارب77 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں،پی اے سی نے پی ایس ایل میں مالی بے قاعدگیوں کی ایک ماہ میں مکمل تحقیقات، ذمہ داروں کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے.

پی اے سی کااجلاس گزشتہ روز راناتنویرکی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں پاکستان سپر لیگ ون اور ٹو کی خصوصی آڈٹ رپورٹس زیرغورآئیں.

آڈٹ حکام نے پی اے سی کو بتایا کہ پی ایس ایل کے دونوں ٹورنامنٹس کے حوالے سے آڈٹ اعتراضات کی مالیت 2 ارب 77 کروڑ ہے ۔

تازہ ترین