• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ارکان اسمبلی موٹرسائیکل استعمال کر رہے ہیں، امین الحق

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر آئی ٹی سیدامین الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا وژن ڈیجیٹل پاکستان ہے۔

ملک کے دور دراز ایریاز میں براڈ بینڈ سہولت کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں ، ان خیالات کا اظہارانہوں نے بائیکیا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب سے وفاقی وزیر اسد عمر اور دیگر نے بھی خطاب کیا، وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا کہ بائیکیا کی طرف سے ملک میں دو ارب روپے کی سرمایہ کاری لانا خوش آئند ہے ، کراچی میں آج بھی ہمارے ایم پی ایز موٹرسائیکل استعمال کرتےہیں۔

کراچی کا ٹرانسپورٹ کا سسٹم تباہ ہو چکا ہے،اسد عمر نے کہا سرمایہ کاری جس صورت میں بھی آئے وہ معیشت کو بہتر کرتی ہے۔

کاروبار ایسا ہونا چاہیے جس میں بزنس پارٹنر کا فائدہ ہو، اگر ملازمین کی حالت بہتر نہیں ہوتی تو کاروبار زیادہ دیر نہیں چلتا۔

تازہ ترین