• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرقانونی کنکشن روکنے کیلئےواساکا2 نجی کمپنیوں سے معاہد ہ

لاہور(خصوصی رپورٹر) غیر قانونی کنکشنز روکنے کیلئے واسا نے 2نجی کمپنیوں سے معاہدہ کر لیا۔ وائس چئیرمین واساشیخ امتیاز محمود نے بتایا کہ اس معاہدے کی رو سے اب کوئی بھی غیر متعلقہ شخص واسا کا کنکشن نہیں لگا سکے گا اور اگر کوئی ایسا کرے گا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وائس چئیرمین نے مزید کہا اس معاہدے کی رو سے کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کی صورت متعلقہ کنٹریکٹر ذمہ دار ہوگا، غیر قانونی کنکشن لگانے کی صورت میں کنٹریکٹر واسا کو جرمانہ ادا کرے گا۔کنٹریکٹر متعلقہ اتھارٹی کی تحریری اجازت نامہ کے بغیر کسی بھی کنکشن کو لگانے کا مجاز نہیں ہوگا۔کنٹریکٹر 24گھنٹوں کے اندر اندر نیا کنکشن لگانے اور سائٹ کو کلئیر کرنے کا پابند ہوگا۔مزید برآں انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے یقینامثبت نتائج برآمد ہونگے اور واسا کے ریونیو میں بھی اضافہ ہو گا۔
تازہ ترین