• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر یو ایم ٹی کی وفاقی وزیر برائےنجکاری محمد میاں سومرو سے ملاقات

لاہور ( پ ر ) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یوایم ٹی) کے صدر ابراہیم حسن مراد نے قومی اسمبلی کے ممبر اور وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو سے یو ایم ٹی میں ملاقات کی اور انہیں یونیورسٹی کی تعلیمی و دیگر سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے وفاقی وزیر محمد میاں سومرو سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوانوں کے امور اور انکی بہتر قیادت کے حوالے سے قانون ساز ی پر بھی روشنی ڈالی اور بتایا کہ یہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ابراہیم مراد کا مزید کہنا تھا کہ اس ڈیجیٹل دور میں دنیا ایک گلوبل ولیج بن چکی ہے لہذا ہمیں پاکستان کے لوگوں کو عالمی سطح کے شہری بناتے ہوئے ترقی کے سفر کو تیز کرنا چاہیئے۔انہوں نے مزید اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ہم کس طرح زندگی کے ہر شعبے میں عالمی سطح کے لیڈرز کیسے پیدا کر سکتے ہیں ۔ ممبر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو نے صدر یو ایم ٹی ابراہیم مراد کی متحرک قیادت اور نظریعے کی تعریف کی اور خاص طور پر کروناجیسے مشکل حالات میں یو ایم ٹی کی تعلیمی خدمات کو خوب سراہا اور کہا کہ یو ایم ٹی حقیقی معنوں میں ملک و قوم کی خدمت کر رہی ہے۔ محمدمیاں سومرو نے صدر یو ایم ٹی کے نقطہ نظر کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیاہے کہ پاکستان اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عالمی سطح پر اپنا متحرک کردار ادا کرے ۔
تازہ ترین