• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ بستی ملوک کے مطابق ملزم محمد احمد سمیت دیگر کے خلاف 27جولائی 2019کو مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر ملزم نے عدالت سے ضمانت حاصل کی اور مقدمہ کی پیروی نہیں کی جس پر عدالت نے ملزم کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔
تازہ ترین