کراچی میں گزشتہ روز طاہر ولا چورنگی کے قریب ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف گلبرگ تھانے میں درج کر لیا گیا، جائے وقوع سے پولیس کو گولیوں کے 19 خول ملے ہیں۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز طاہر ولا چورنگی کے قریب موٹرسائیکل سوار 2 پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا مقدمہ گلبرگ تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔
مقدمے میں دہشت گردی اور پولیس مقابلے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ملزمان کی فائرنگ سے اہلکار ارسلان زخمی ہو گیا جبکہ ابراہیم محفوظ رہا۔
ابراہیم کے مطابق سفید کار میں ڈرائیونگ سیٹ پر مشکوک آدمی کو بیٹھے دیکھا تو اس کے پاس پہنچے، گاڑی کے پاس پہنچے تو ملزمان نے آتشی اسلحے سے جان لینے کی نیت سے فائرنگ کر دی۔
جائے وقوع سے 19 خول، ایک مس راؤنڈ، 1 سکہ اور ایک سفید چادر ملی، شبہ ہے کہ ملزمان گھر کے باہر ڈکیتی کی نیت سے کھڑے تھے۔