• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد، روئی کے گودام کی آگ بجھا دی گئی

فیصل آباد میں روئی کی گودام میں لگنے والی آگ پر تین گھنٹے بعد قابو پالیا گیا ، آگ لگنے سے بھاری مالیت کی روئی جل گئی اور مشینری کو نقصان پہنچا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقے ٹاٹا مارکیٹ میں آج صبح ایک روئی کے گودام میں اچانک آگ لگ گئی اور پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔


آگ کی شدت سے ملحقہ دکان اور بالائی منزل پر بھی آگ پھیل گئی، ریسکیو ٹیم کو فائر ٹینڈرز مارکیٹ میں لے جانے اور گودام تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم ڈھائی  گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے۔

تازہ ترین