• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرت کے نام پر قتل، سپریم کورٹ کاملزم کی اپیل پر فریقین سے جواب طلب

پشاور(نیوز رپورٹر) سپریم کورٹ آف پاکستان نے غیرت کے نام پر خاتون سمیت دہرے قتل کیس میں سزائے موت کی سزا پانے والے ملزم کی اپیل پر فریقین سے جواب طلب کرلیا ، کیس کی سماعت جسٹس مشیرعالم ،جسٹس یحیٰ آفریدی اور جسٹس قاضی محمد امین پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کی۔ ملزم صنوبر کیجانب سے ضیاءالرحمان تاجک ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت کو بتایاگیا کہ ملزم صنوبرپر خاتون مسماۃ(ش) اوراشفاق کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کا الزام ہے تاہم فریقین کے مابین راضی نامہ ہو گیاتھا لیکن سیشن کورٹ اور ہائیکورٹ نے انکے موکل کی رہائی کی درخواست اسلئے مسترد کی کہ انہیں غیرت کے نام پر قتل کیاگیا ہے جس میں راضی نامہ نہیں ہوسکتا۔دوران سماعت ضیاءالرحمان تاجک ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ کریمینل لاءترمیمی ایکٹ 2016اور سیکشن 345اور2اے کے تحت عدالت کو صوابدیدی اختیار حاصل ہے کہ وہ ایسے کیس میں راضی نامہ کے بعد ملزم کو بری کرسکتے ہیں اور اگر عدالت یہ منظورنہیں کرتی تو یہ آئین کے آرٹیکل 9اور4کی خلاف ورزی ہوگی جبکہ اس حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی موجود ہے۔ فاضل بنچ نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
تازہ ترین