• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھریاں ختم کرانے کا شوق خاتون کو مہنگا پڑ گیا

 چین کے شہر ہینگ ژہو سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے کاسمیٹک کلینک سے چہرے کی جھریوں کو ماند کرنے کے لیے ’رنکل فلرز‘ لگوائے جس کے بعد ان کا منہ ٹیڑھا ہوگیا۔

29سالہ ژہاؤ نے مقامی کاسمیٹکس اسپتال سے چہرے پر جھریاں ختم کرنے والے فلرز انجیکشن لگوائے تھے جس کو لگوانے کے ایک ہفتے بعد خاتون جب صبح سو کر اٹھیں تو ان کا آدھا منہ مفلوج تھا۔

خاتون کا آدھا منہ مفلوج ہونے کی وجہ سے وہ اپنا منہ اور بائیں آنکھ ٹھیک سے بند بھی نہیں کر پا رہیں جبکہ انہیں کھانا تک چبانے میں دشواری کا سامنا ہے اور وہ پانی بھی اسٹرا کے ذریعے پی رہی ہیں۔

خاتون کا کہنا ہے کہ روزانہ جب میں اپنے چہرے کو شیشے میں اس حالت میں دیکھتی ہوں تو میرا مرنے کا دل کرتا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ 29 سالہ چینی خاتون کو ’فیشل نیرو پیرالیسس‘ ہوا ہے اور ان کا منہ واپس پہلے کی طرح کب ہوگا اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہے، اسے ٹھیک ہونے میں کئی دن، ماہ یا سال لگ سکتے ہیں جبکہ ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ خاتون کا منہ کبھی ٹھیک نہ ہو سکے۔

تازہ ترین