• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گنیز ریکارڈ ہولڈرز، سندھ گیمز ہیروز کے اعزاز میں تقریب

گنیز بک ورلڈ ریکارڈ ہولڈرز فاطمہ نسرین اور محمد راشد اور سندھ گیمز میں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں و آفیشلز (ہیروز) کے اعزاز میں ایوارڈ تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہوئی، جس میں کراچی سے تعلق رکھنے والے مختلف کھیلوں سے وابستہ 118 کھلاڑیوں و آفیشلز اور 19 اسپورٹس جرنلسٹس کو ایوارڈز دیئے گئے۔

سندھ گیمز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونے والی تقریب میں کھیلوں سے تعلق رکھنے والی تنظیموں کے عہدیداروں، منتظمین اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

تقریب کی مہمان خصوصی صائمہ ندیم پارلیمینڑی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ (اسپورٹس) تھی جنہوں نے کھلاڑیوں و آفیشلز اور اسپورٹس جرنلسٹ کو ایوارڈز دیے۔

اس موقع پر انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اور وزارت بین الصوبائی رابطہ و پاکستان اسپورٹ بورڈ ہمیشہ کھلاڑیوں و اسپورٹس ایسوی ایشن و فیڈریشن کی حوصلہ افزائی کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا اور حکومت پاکستان اور پاکستان اسپورٹس بورڈ نے حال ہی میں سیف گیمز میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو کیش پرائزز سے نوازا۔

انہون نے تمام ایوارڈز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں و آفیشلز اور اسپورٹس جرنلسٹ کو مبادک باد دی اور اس کے ساتھ ساتھ سندھ گیمز ایسوی ایشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کو بھی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ سندھ کے چھ بڑے شہروں میں اس ایوارڈ تقریب سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو گی جس سی آنے والی نسلوں میں اسپورٹس کا رجحان بڑھے گا اور سندھ کے کھلاڑی اس سے مستفید ہوتے ہوئے قومی و انٹرنیشنل سطح پر پاکستان اور سندھ کا نام روشن کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے سیف گیمز میں سب سے زیادہ پاکستان کے لیے میڈلز لینے والے کھلاڑیوں کا تعلق بھی سندھ سے ہے۔

ممبر قومی اسمبلی اسامہ قادری، ڈی آئی جی طاہر نوید، محمد طالب، امام بخش بلوچ، ڈاکٹر باسط انصاری، محمد اسلم سلطانی، مقیم الدین، شعیب صدیقی، عبدالوحید سومرو اور ویاج حسین نے گیسٹ آف آنر کی حیثیت سی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں 19 اسپورٹس جرنلسٹس کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تقریب کی میزبانی ساؤتھ ایشین گولڈ میڈلسٹ، کوئین آف ٹریک اینڈ فیلڈ نسیم حمید اور اولمپیئن سید سمیر حسین نے کی۔

تازہ ترین