• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث درجنوں افراد لاپتہ جبکہ ہزاروں بے گھر ہوگئے ہیں۔

فرانس میں سیلاب کے سبب سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے ہیں۔

دوسری جانب امدای کارروائیاں جاری ہیں، درجنوں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے لوگوں کو امدادی سامان پہنچایا جارہا ہے۔

گزشتہ روز فرانسیسی وزیر اعظم کی جانب سے متاثر علاقوں کا دورہ کیا گیا۔

سرکاری طور پر آٹھ افراد کے لاپتہ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے،  ہنگامی سینٹروں کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق لاپتہ افراد کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

فرانس میں سیلاب کے باعث 36 گھنٹوں میں ہزاروں مکانات بجلی سے محروم ہو چکے ہیں جبکہ  952 سے زیادہ ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

تازہ ترین