• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن رہنماوں کو غدار قرار دینا ملکی مفاد کے خلاف ہے، ن لیگ فرانس

پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے چیئرمین راجا علی اصغر نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی حالات میں اپوزیشن رہنماوں میں غداری کے سٹرٹیفکٹس  تقسیم کرنا ملکی مفاد کے خلاف ہے، سیاست کو سیاست تک رکھنا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ احتساب ہونا چاہیے مگر احتساب کے نام پر سیاسی انجیئنرنگ جمہوریت اور ملکی مفاد کے خلاف سازش ہے۔

جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے راجا علی اصغر  کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ تین بار ملک کا وزیر اعظم منتخب ہونے والے لیڈر میاں نواز شریف سمیت دیگر رہنماوں کو غدار قرار دے کر سیاسی بونے اپنا قد بڑھانے میں مصروف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی اپیل ہے کہ ملک میں انتقامی احتسابی عمل روکا جائے اور اپوزیشن رہنمائوں کو دیوار کے ساتھ لگانے کی روش ختم کی جائے، بصورت دیگر ہم بیرونِ ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو سفارت خانوں کے سامنے آواز بلند کرنے پر مجبور نہ کیا جائے۔

راجا علی اصغر مزید کہا ہم میاں نواز شریف کی قیادت پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور ان کی جمہوریت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں اور ان کے ہر حکم پر عملدرآمد کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

اس موقع پر نائب صدر (ن) لیگ فرانس حاجی نثار احمد اور چوہدری شہباز آف کوٹلہ بھی موجود تھے۔

تازہ ترین