• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معمر شخص نے اسکائی ڈائیو کرکےسب کو پیچھےچھوڑ دیا

حال ہی میں امریکا سے تعلق رکھنے والے 103 سالہ معمر شخص نے اسکائی ڈائیونگ کر کے اچھے اچھوں کے چھکے چھڑا دیے۔

ایڈوینچر کے شوقین 103 سالہ معمر شخص نے اسکائی ڈائیونگ کر کے ناصرف سب کو حیران کر دیا بلکہ انہوں نے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرا دیا ہے۔

معمر شخص نے 2017 میں اپنی 100ویں سالگرہ کے موقع پر جشن کے طور پر پہلی مرتبہ اسکائی ڈائیونگ کی تھی جس کے بعد انہوں نے اب 2020 میں اپنے دو جڑواں پوتوں کے گریجویشن مکمل ہونے کی خوشی میں اسکائی ڈائیونگ کی۔

معمر شخص نے جہاز سے 14 ہزارفٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا کر اپنا شوق پورا کرنے کے ساتھ عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا۔

تازہ ترین