• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


مصر میں ماہرین آثار قدیمہ نے کھدائی کے دوران ڈھائی ہزار برس قبل دفن کی گئیں 59 حنوط شدہ لاشیں دریافت کرلیں۔

یہ 59 حنوط شدہ لاشیں قاہرہ کے جنوب میں واقع سفارۃ کے قبرستان میں کھدائی کے دورن دریافت ہوئیں جو کہ یونیسکو کی جانب سے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا گیا علاقہ ہے۔

دریافت ہونے والی یہ حنوط شدہ لاشیں بہترین حالت میں ہیں اور انہیں لکڑی کے تابوتوں میں بند کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ تین ہفتے قبل 13 تابوت ملے تھے جس کے بعد ملحقہ علاقوں میں موجود کنوؤں سے 40 فٹ کی گہرائی میں مزید حنوط شدہ لاشیں بھی دریافت ہوئیں۔


ان تمام تابوتوں کو مصر کے گرینڈ میوزیم منتقل کیا جائے گا جسے جلد ہی عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

تازہ ترین