• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیر نے گھر جانے والے شخص کا راستہ روک لیا ،ویڈیو وائرل








بھارت میں شیر نے گھر جانے والے شخص کا راستہ روک لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی ریاست گجرات میں جنگل کا محافظ ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد موٹر سائیکل پر گھر جانے کے لیے نکلا تو راستے میں شیر نے اس کاراستہ روک لیا۔

گجرات کے گرجنگل کا گارڈ مہیش سونڈروا اچانک شیر کو بیچ سڑک پر بیٹھا دیکھ کر رک گیا اور اسے ہٹانے کے لیے آوازیں لگائی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہیش سونڈروا شیر سے گھر جانے کے لیے راستہ دینے کی التجا کررہا ہے۔

جنگل کے محافظ نے شیر کو سڑک سے ہٹانے کے لیے آواز لگائی اور کہا کہ یہاں سے ہٹو میرا راستہ نہیں روکو، تھوڑی دیر کے بعد شیر وہاں سے اٹھا اور جنگل کی طرف چل دیا۔

تازہ ترین