• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کے جنوب مشرقی اور اٹلی کے شمال مغربی علاقوں میں ریکارڈ توڑ بارش اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔ سیلاب میں ریسکیو ٹیموں کو لوگوں کی تلاش میں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

درجنوں ہیلی کاپٹروں اور سینکڑوں ریسکیو ٹیموں کی مسلسل چھ روز سے جاری امدادی کاروائیوں سے فرانس کے جنوب مشرقی سے بارشی سیلاب زدہ 17 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ ابھی بھی درجنوں افراد لا پتہ ہیں۔

فرانسیسی میڈیا کےمطابق حکام نے کم از کم 17 لوگوں کے جان بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ مزید بیسوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

فرانس اور اٹلی کے پہاڑی علاقوں میں جمعے سے شروع ہونے والی شدید بارشوں سے سیلاب آیا ہوا ہے، جس سے متاثرین کو بچانے کےلیے ریسکیو ٹیموں کو لوگوں کی تلاش میں کافی مشکلات کا سامنا ہے اور اب تک پانی سے جو لاشیں نکالی گئی ہیں حکام کو ان کی شناخت میں دشواری پیش آ رہی ہے۔

تازہ ترین