• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینزائٹی سے چھٹکارے کیلئے مفید تیل

اینزائٹی(بے چینی) سے نجات دلانے کیلئے ماہرین کچھ ایسے قدرتی علاج اور تیل کے بارے میں بتاتے ہیں جن کی خصوصیات اس مرض کے خلاف معاون ثابت ہوتی ہیں۔

آج کل اینزائٹی ایک عام پریشانی بن چکی ہے،  یہ احساس کا ایک مرکب ہے جس کی علامات اُس وقت ظاہر ہوتی ہیں کہ جب آپ ذہنی تناؤ یا کسی پریشانی کا شکار ہوتے ہیں۔

اینزائٹی کو زیادہ وقت تک نظر انداز نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ آپ کے معیار زندگی کو متاثر کرسکتا ہے اور آپ کی ذہنی صحت کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔ بہت سارے طریقے ہیں جو اینزائٹی پر قابو پانے میں مدد کرسکتے ہیں۔

کچھ گھریلو علاج اینزائٹی کے علاج کے لیے بھی بہت اچھے طریقے سے کام کرسکتے ہیں،  اس کے علاج کے لیے ضروری آئلز کا استعمال ایک اور موثر طریقہ ہے،  یہ آئل سکون اور راحت کے احساس کو فروغ دے سکتے ہیں۔

اینزائٹی سے نجات پانے کیلئے چند ضروری آئلز:

لیونڈر آئل:

لیوینڈر آئل ان بہترین تیلوں میں سے ایک ہے جو اروما تھراپی کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ اس میں ایسی خصوصیات ہیں جو تناؤ کو دور کرسکتی ہیں اور آرام کو فروغ دے سکتی ہیں۔ یہ مختلف علامات پر قابو پا کر اینزائٹی کو مکمل طور پر ختم کرسکتا ہے۔ 

آپ لیونڈر آئل کو اپنے روزمرہ کے مساجنگ آئل میں شامل کرکے اپنے سر کی مالش کرسکتے ہیں یا پھر آپ اپنے گھر میں بھی لیوینڈر خوشبو کو مختلف مقاصد کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

گلاب کا تیل:

گلاب کا تیل بھی راحت اور سکون کا احساس دیتا ہے۔ اس میں ایک خوبصورت پھول کی خوشبو ہے جو آرام کا احساس دیتی ہے۔ کچھ مطالعات میں بھی بے چینی کے علاج کے لیے گلاب کے تیل کے فوائد پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ یہ تناؤ اور افسردگی کی علامات کو بھی دور کرسکتا ہے۔

لیموں کا تیل:

لیموں کا تیل اینزائٹی کے علاج کے لیے فائدہ مند ہے۔ لیموں کے تیل کا استعمال قدرتی طور پر آپ کے مزاج کو بڑھاوا دیتا ہے اور اینزائٹی کو دور کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ لیموں کے تیل کو بالوں میں لگانے والے کسی بھی آئل میں مکس کرنے کے بعد تھوڑی مقدار میں استعمال کریں۔ آپ اپنے گھر میں لیموں کی خوشبو بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

جیسمین کا تیل:

جیسمین کے تیل میں خوشگوار خوشبو ہوتی ہے جس سے آپ کو اینزائٹی کی علامات سے لڑنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس میں انسداد افسردگی کی خصوصیات اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہیں۔ 

اس سے معیاری نیند اور سکون کے احساس کو بھی فروغ ملے گا۔ بے خوابی سے افسردگی تک یہ بہت ساری پریشانیوں کا حل ہے۔ آپ جیسمین کے تیل کو کسی بھی تیل کے ساتھ ملا کر اپنی گردن یا کلائی پر چند قطرے لگا سکتے ہیں۔ آپ اسے اپنے کمرے کی خوشبو کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین