• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آڈیٹر جنرل پاکستان کی وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ سے ملاقاتیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ موثر اور بہتر منیجمنٹ رسک کے لیے تمام سرکاری محکموں بشمول لوکل گورنمنٹ میں انٹرنل آڈٹ سسٹم تیار کیا ہے تاکہ پالیسیز اور طریقے میں موجود خلا کو پُر کیاجاسکے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان کے آڈیٹر جنرل جاوید جہانگیر سے وزیراعلیٰ ہائوس میں بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ جاوید جہانگیر نےجمعہ کو ان سے وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی ۔ان کے ہمراہ ڈی جی آڈٹ سندھ میانداد راہوجو ، ڈی جی لوکل کونسل جاوید ضیاء برنی ، ڈائریکٹر اے جی پی کاشف حسین اور وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل ساجد جمال ابڑو اور سیکرٹری خزانہ حسن نقوی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ان معاملات میں بھی آڈٹ پیراز کے مسائل پیدا ہوتے ہیں جہاں طریقہ کار میں چھوٹا سا خلا بھی باقی رہ جاتا ہے۔دریں اثناہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ملک سے کرپشن کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں،یہ بات انہوں نے آڈیٹر جنرل پاکستان جاوید جہانگیر سے گورنر ہاؤس میں ملاقات میں کہی۔ ملاقات کے دوران سرکاری فنڈز کے شفاف استعمال،اس ضمن میں موثر اقدامات کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تازہ ترین