• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ ،ڈالر کی قدر 10پیسے بڑھ گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 163.65روپے سے بڑھ کر163.75روپے اور قیمت فروخت163.85روپے سے بڑھ کر 163.95روپے ہو گئی ، اوپن مارکیٹ میں بھی 10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 163.70روپے سے بڑھ کر163.80روپے اور قیمت فروخت164روپے سے بڑھ کر 164.10 روپے ہو گئی ۔ یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں ایک ایک روپے کاا ضافہ ریکارڈٖ کیا گیا جس سے یوروکی قیمت خرید 191روپے سے بڑھ کر192روپے اور قیمت فروخت193روپے سے بڑھ کر194روپے پرجا پہنچی اسی طرح برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 210روپے سے بڑھ کر211روپے اور قیمت فروخت212روپے سے بڑھ کر213روپے ہو گئی۔

تازہ ترین