• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، شکاریوں نے دنیا کا سب سے بڑا سانپ پکڑلیا


امریکی ریاست فلوریڈا میں شکاریوں نے دنیا کا سب سے بڑا سانپ پکڑ لیا۔

فلوریڈا میں شکاریوں نے 18.9 فٹ لمبا برمی نسل کا اژدھا پکڑا ہے، برمی نسل کے اس اژدھے کا شمار دنیا کے لمبے ترین سانپوں میں ہوتا ہے جس کا وزن 104 پاؤنڈ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عموماً انہیں اس نسل کے چھ سے دس فٹ لمبے سانپوں سے واسطہ رہتا ہے لیکن یہ اژدھا حیرت انگیز طور پر لمبا ہے۔

واضح رہے کہ سال 2019 میں اپریل میں بھی امریکی ریاست فلوریڈا سے ہی سائنس دانوں نے 17 فٹ لمبے اژدھے کو پکڑا تھا، اژدھا گھر کے باتھ روم میں آرام کرتا ہوا پایا گیا تھا۔

تازہ ترین