• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیٹر انچیف جنگ جیو گروپ کی گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں احتجاج


ایڈیٹر انچیف جنگ جیو گروپ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، مظاہرین نے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

لاہور میں ڈیوس روڈ پر جاری احتجاجی کیمپ میں سینئر صحافی ظہیر انجم، اویس قرنی، صابر اعوان، فاروق اعوان، رومیو جالب، عزیز شیخ، منورحسن، رضوان بٹ، محمد علی اور دیگر نے شرکت کی۔

مظاہرین نے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری اور انہیں طویل عرصے سے جیل میں رکھنے کو افسوسناک قرار دیا۔

پشاور میں جنگ جیو دفتر کے باہر احتجاج کیا گیا، احتجاج کے شرکاء نے میر شکیل الرحمٰن کی فوری اور باعزت رہائی کا مطالبہ کیا۔

کوئٹہ میں مظاہرین نے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی مذمت کی اور ان کی رہائی کے حق میں نعرے لگائے۔

ملتان میں جنگ جیو بلڈنگ کے باہر ملتان یونین آف جرنلسٹس اور سینئر صحافیوں نے احتجا ج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری آزادی صحافت پر حملہ ہے۔

بہاولپور پریس کلب میں صحافیوں نے احتجاج کیا، سینئر صحافی راشد ہاشمی، امین عباسی، عمران بھنڈر، آصف کبیر، سید عدنان، امجد محمود اور دیگر نے میر شکیل الرحمٰن کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

نواب شاہ میں سول سوسائٹی نے کچہری روڈ پر احتجاج کیا۔

پارا چنار پریس کلب میں ہونے و الے احتجاج میں پیپلز پارٹی کے رہنما تنویر حسین، اے این پی کے رہنما سید جعفر سمیت صحافیوں اور سماجی کارکنوں نے شرکت کی۔

تازہ ترین